12 سالہ لڑکے نے آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
12 سالہ لڑکے نے آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانیہ کے 12 سالہ طالب علم روری بڈویل نے ذہانت میں مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روری بڈویل نامی برطانوی طالب علم نے بغیر تیاری کے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کیا۔

آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا آئی کیو 160 کے قریب تھا۔

برطانوی طالب علم کی والدہ ابی بڈویل کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ٹیسٹ کے دوران بہت پرسکون تھا اور ایک سیکشن کے دوران ٹوائلٹ میں آرام سے ٹہلتا رہا تھا۔

ابی بڈویل کے مطابق ان کے بیٹے کو ایک ناقابل یقین دماغ سے نوازا گیا ہے، جو کام کرنے اور معلومات کو یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *