پاکستان کرکٹر بورڈ نے بگ بیش لیگ کے لیے زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کو این او سی جاری کردیا۔
پی سی بی نے آسٹریلوی لیگ میں کانٹریکٹ حاصل کرنے والے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو این او سی جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف اور لیگ اسپنر اسامہ کو 5، 5 میچز جبکہ زمان خان کو 4 مقابلوں کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے معذرت کرنے کی بنا پر خبریں گردش میں تھیں کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
حارث کو پی سی بی کی جانب سے بگ بیش لیگ کے لیے این او سی نہ ملنے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی تنزلی کا امکان ظاہر کیا جارہہا تھا۔
کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ این او سی کا معاملہ زیر غور ہے۔ تاہم اب پی سی بی قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔