پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ کے سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی۔
پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، جیمی اوورٹن، ڈیوڈ ویلی اور ریس ٹوپلی پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
بنگلادیش کے شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور نیپال کے سندیپ لیمیچانے بھی اس میں شامل ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریس اور رسی وینڈرڈوسن بھی پلاٹینیم کیٹگری میں آگئے۔
سری لنکا کے انجیلو میتھیوز، کوشال مینڈس اور داسن شناکا بھی پلاٹینیم کیٹگری شامل ہیں۔ ڈرافٹ کےلیے افغانستان کے نوین الحق اور مجیب الرحمان بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں بنگلادیش کے تمیم اقبال، تسکین احمد اور مشفیق الرحیم شامل ہیں۔ نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا اور افغانستان کے محمد نبی بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں کی فہرست میں موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، جنوبی افریقہ لونگی انگیڈی، ریزا ہینڈرکس، انگلینڈ کے جارڈن کوکس، اولی پوپ اور ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
گولڈ کیٹگیری میں افغانستان کے نجیب اللّٰہ زادران اور بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا آفیشل ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔