قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کےلئے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13دسمبر کو ہوگا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری کو متوقع ہے۔
چیف سیلکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نیوزی لینڈ کیخلاف 5ٹی 20میچز کی سیریز کیلئےسلیکشن معاملات پر غور ہو گا۔
سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی 20میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر غور کرے گی۔
ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا جس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری کو متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 12 جنوری سے شروع ہوگی۔