آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کا اہم کھلاڑی زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کا اہم کھلاڑی زخمی


آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک پریشان کن خبر سامنے آئی ہے، اسپنر ابرار احمد پاؤں میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرامیں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے دن پاؤں میں تکلیف کے باعث ابرار احمد نے صرف 8 اوورز کرائے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کا ایم آر آئی اسکین کرایا جا رہا ہے،میڈیکل پینل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ ابرار نے چار روزہ میچ میں اب تک 27 اوورز کرائے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *