کامران اکمل نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کامران اکمل نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا


قومی سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ، وکٹ کیپر اور بیٹسمین کامران اکمل نے بھی کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

پی سی بی کے زیر اہتمام 11 سے 14 دسمبر تک بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں لیول ون کوچنگ کورس ہوگا جس میں کامران اکمل سمیت 27 شرکاء حصہ لیں گے۔ اس کورس کا مقصد افراد کو کوچنگ کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔

چار روزہ پروگرام میں کمیونیکیشن، کوچنگ فلاسفی اور منصوبہ بندی جیسے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا اور ٹیوٹرز عمران عباس، راحت عباس، اور تیمور اعظم، بلوچستان کے لیول ون ٹیوٹرز امان اللہ دیپال اور حسین کھوسہ کے ساتھ اس کورس کو چلائیں گے۔

شرکاء کورس کے بعد اسائنمنٹس حاصل کریں گے اور ان کی کامیاب تکمیل کے ساتھ لیول ون کوچنگ سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *