آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

تین میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔

اب پاکستان نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے، سلمان علی آغا پارٹ ٹائم اسپنر کے فرائض انجام دیں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *