سجدہ کرتے کرتے رک جانے کے معاملے پر شامی نے خاموشی توڑدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سجدہ کرتے کرتے رک جانے کے معاملے پر شامی نے خاموشی توڑدی


بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران سجدہ کرتے ہوئے خود کو روکنے کے معاملے پر خاموشی توڑدی۔

ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے میچ میں سری لنکا کے خلاف اپنی پانچ وکٹیں مکمل کرتے ہیں وہ گھٹنوں پر بیٹھ گئے اور ظاہری طور پر سجدہ کرنے والے تھے۔

عین اس موقع پر انہوں نے سجدہ میں جانے سے خود کو روک لیا اور دوبارہ کھڑے ہوگئے۔

شامی کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شامی نے سجدہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ اس کے ردِعمل کا خوف تھا۔

تاہم اب اس معاملے پر محمد شامی نے کہا کہ انہیں مسلمان اور بھارتی ہونے پر فخر ہے۔ ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ سجدہ کرنا چاہتے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا تھا۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی بھی پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ نہیں کیا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو کرتا، اس میں مسئلہ ہی کیا ہے؟ اگر مجھے سجدہ کرنے کیلئے بھی کسی سے اجازت کی ضرورت پڑے تو پھر میں اس ملک میں کیوں رہوں؟


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *