آسٹریلیا کا شائقین کیلئے کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آسٹریلیا کا شائقین کیلئے کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ (ایم سی جی) کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا۔ کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مزید کہنا ہے کہ اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی 3 روز تک جاری رہے گا۔ پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *