امپائرکیلئے فیصلہ کرنا آسان،نئی ٹیکنالوجی متعارف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امپائرکیلئے فیصلہ کرنا آسان،نئی ٹیکنالوجی متعارف

آسٹریلیا نے بیش بگ لیگ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی۔

بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے مطابق اگر بولر کا پاؤں لائن سے باہر گیا تو اسٹمپس لال ہوجائیں گی اور یہ نوبال قرار دی جائے گی۔

کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر آگ جیسی روشنی نکلے گی۔

میچ کے دوران چوکوں، چھکوں اور اوور کے درمیان بھی اسٹمپس مختلف رنگ بکھیریں گے۔واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے بگ بیش لیگ کے 11ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔

جورڈن سلک کو 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *