پی سی بی میڈیا رائٹس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی سی بی میڈیا رائٹس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو میڈیا رائٹس کی فروخت سے روک دیا ہے جبکہ ہر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینا بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو صرف روز مرہ کے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیا رائٹس کی فروخت اور دیگر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینے کا کہہ دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے صرف روز مرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکومت کے اس اقدام سے کئی اہم معلات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں ہونا ہے لیکن ابھی تک میڈیا و دیگر رائٹس کی فروخت نہیں ہو پائی ہے۔

کرکٹ بورڈ نے پراسیس شروع کیا تو حکومت کی جانب سے خط موصول ہو گیا جس میں پہلے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *