بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کا نیا ریکارڈ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کا نیا ریکارڈ

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر زمان خان نے بگ بیش لیگ میں لیگ اسپنر شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویئں ایڈیشن میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سینزن میں 62 وکٹیں لیکر شاداب خان کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ سیزن میں 61 وکٹیں حاصل کیں تھی، اس فہرست میں سابق فاسٹ بولر اظہر محمود، وہاب ریاض اور حارث رؤف نے 60، 60 وکٹیں لیں تھی۔ میلبرن اسٹارز کے خلاف اہم معرکے میں 22 سالہ فاسٹ بولر نے 3 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ میچ میں زمان خان نے کپتان گلین میکسویل، ہلٹن کارٹ رائٹ اور جوناتھن مرلو کی وکٹیں لیں تھیں۔

میلبرن اسٹارز پہلی اننگز میں 172 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سڈنی تھنڈر نے ہدف 18.2 اوورز میں کامیابی سے حاصل کرلیا۔

زمان خان نے 6.00 کے اکانومی ریٹ سے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *