میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں گرین کیپس 264 رنز پر آؤٹ ہوگئے لیکن آسٹریلیا نے جیسے ہی دوسری اننگز شروع کی تو شاہین ان پر جھپٹ پڑے۔
تیسرے دن کے آغاز پر پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان اور عامر جمال نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے کھیل کی شروعات کی تھی۔
محمد رضوان 51 گیندوں پر 42 رنز بناکر کمنز کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد شاہین آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ اسکور میں صرف 2-2 رنز کا اضافہ کر پائے جبکہ عامر جمال 80 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شاہینوں نے ان پر تابڑ توڑ حملے کیے، اننگز کی دوسری ہی گیند پر شاہین نے عثمان خواجہ کو چلتا کیا جب کہ لنچ سے پہلے لبوشین کو بھی میدان بدرکردیا۔
میر حمزہ نے 2 گیندوں پر 2 شکار کیے جس میں انہوں نے خطرناک بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔









