ٹینس سٹار اعصام الحق کا فیڈریشن کا صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ٹینس سٹار اعصام الحق کا فیڈریشن کا صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس فیڈریشن کے موجودہ صدر سلیم سیف اللہ نے اگلی بار صدارت کا امیدوار بننے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

فیڈریشن کی اہم میٹنگ اتوار کو طے ہے جس میں نئے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طےکیا جائے گا، پاکستان ٹینس فیڈریشن نے انتخابات کیلئے اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے نمائندوں کی موجودگی ضروری ہے۔

ٹینس سٹار اعصام الحق نے بھی پی ٹی ایف کی صدارت میں دلچسپی رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور مجھے مکمل سپورٹ کرتے ہیں تو ٹینس کی بہتری کیلئے کام کرکے خوشی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *