پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

پشاور آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔ تحریک انصاف دور حکومت میں شروع ہونے والے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا کام 2 سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

فیلڈ لائٹس کی تنصیب کے لیے کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا جس کے سبب پشاور پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیڈیم پر تعمیری لاگت بھی سوا ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود اسٹیڈیم کا کام مکمل نہ ہوسکا۔

شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کو پشاور میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *