الوداعی میچ سے قبل وارنر کی قیمتی چیز چوری ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الوداعی میچ سے قبل وارنر کی قیمتی چیز چوری ہوگئی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اہم گرین کیپ سڈنی میں کھو گئی۔

اس حوالے سے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں درخواست کی ہے کہ جس کسی کے پاس بھی وہ کیپ ہے تو انہیں لوٹا دے۔ ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ میلبرن سے سڈنی کے سفر کے دوران ان کا بیگ لاپتہ ہوا جس میں ان کی بیگی گرین کیپ اور بیٹیوں کے لیے تحائف تھے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ایئر لائن والوں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز چیک کی گئی ہیں جس میں کسی کو ہمارا بیگ کھولتے یا بیگ لیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تاہم کچھ جگہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی پہنچ میں نہیں ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنے پیغام میں درخواست کی کہ اگر کسی نے غلطی سے میرا سامان لے لیا ہے تو مجھے لوٹا دے میں اس کو بدلے میں اسی طرح کا بیگ دے دوں گا۔

واضح رہے کہ بیگی گرین کیپ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام آسٹریلوی کھلاڑی پہنتے ہیں اور اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *