قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

آسٹریلیا جا کر ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ابرار احمد تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ابرار احمد کو دائیں پیر میں تکلیف آسٹریلیا کے خلاف باقاعدہ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرانے کے بعد ہوئی تھی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *