شاہین کو نہ کھلانے پر وسیم اکرم کا ردعمل سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شاہین کو نہ کھلانے پر وسیم اکرم کا ردعمل سامنے آگیا

قومی کرکٹی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شمولیت پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں بلکہ شاہین آفریدی کا تھا، کھلاڑیوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عظیم بننا چاہتے ہیں یا کروڑ پتی۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے شاہین کپتان ہیں، یہ سیریز دونوں بورڈز کیلئے محض مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہے، کرکٹ کے اصل کھیل کی کس کو پراہ ہے؟ کرکٹرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی اصل کرکٹ ہے

وسیم اکرم نے کہا کہ 20 سال قبل سڈنی ٹیسٹ کے بارے میں لوگوں سے بات کریں وہ جانتے ہوں گے لیکن کل کیا ہوا تھا پوچھیں کسی کو معلوم نہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *