شان مسعود کا آخری ٹیسٹ میچ کے بعد وارنر کو تحفہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شان مسعود کا آخری ٹیسٹ میچ کے بعد وارنر کو تحفہ

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر کو کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان شان مسعود نے تحفہ پیش کیا۔

شان مسعود نے پاکستانی پلیئرز کی دستخط شدہ ٹی شرٹ تحفے میں ڈیوڈ وارنر کو پیش کی۔ کپتان شان مسعود نے ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ڈیوڈ وارنر نے کیریئر کے الوداعی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 34 جبکہ دوسری اننگ میں 57 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہم نے سیریز میں غلطیاں کیں، اگر 200 رنز کا ہدف ہوتا تو صورت حال مختلف ہوسکتی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کر دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ پرتھ ٹیسٹ پاکستان 360 رنز کے بھاری مارجن سے ہارا تھا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *