پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے بڑا اعزاز اپنے نام کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے بڑا اعزاز اپنے نام کر دیا

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جانے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کشمالہ طلعت نے سلور میڈل جیت لیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیرس اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

کشمالہ طلعت نے فائنل میں 236.3 کے اسکور کے ساتھ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا،سلور میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے اولمپکس کوٹہ حاصل کرلیا ہے۔

بھارت کی ایشا سنگھ (243.1 اسکور کے ساتھ) اور ریتھم سنگوان (214.5 اسکور کے ساتھ) نے بالترتیب طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

کشمالہ نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

کشمالہ طلعت گلفام جوزف اور جی ایم بشیر کے بعد اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر بن گئی ہیں۔

مینز کے 10 میٹر ائیر پسٹل میں پاکستان کے گلفام جوزف بھی فائنل میں پہنچے تھے لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے، وہ پہلے ہی اولمپکس کوٹہ حاصل کرچکے ہیں، فائنل راؤنڈ میں گلفام جوزف ساتویں پوزیشن پر رہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *