میسی نے تیسری بار بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
میسی نے تیسری بار بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی ’فیفا‘ فٹبال ایوارڈ 2023 کی تقریب میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی کو تیسری بار بہترین مینز فٹبالر جبکہ بارسلونا کی ایتانا بونماتی کو بہترین خواتین فٹبالر قرار دیا گیا۔

گزشتہ رات لندن میں فیفا ورلڈکپ ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی جس میں میسی کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی اور پیرس سینٹ جرمین کلب کے ساتھی کیلیان ایم باپے اور ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی کریم بینزیما کے ساتھ ہوا۔

لیونل میسی کو 2023 کے لیے سال کا بہترین فٹبالر منتخب کیا گیا، انہوں نے تیسری مرتبہ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

لیونل میسی نے اس سے قبل 2019 اور 2022 میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

ایرلنگ ہالینڈ اور میسی کے درمیان ٹائی ہوا تھا، میسی اور ہالینڈ کے پوائنٹس 48، 48 تھے اور فیفا ایوارڈ قوانین کے مطابق میسی کو دیگر کپتانوں کی اولین چوائس ہونے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

مردوں کے گول کیپر آف دی ایئر کا اعزاز مانچسٹر سٹی کے برازیلین گول کیپر ایڈرسن کو دیا گیا، انگلش گول کیپر میری ایرپس کو مسسلسل دوسرے سال فیفا کی بہترین خواتین کی گول کیپر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *