بابر اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کیلئے اسٹرئیک ریٹ کا بہانہ بنایا گیا: رمیز راجا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بابر اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کیلئے اسٹرئیک ریٹ کا بہانہ بنایا گیا: رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے پر ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کیلئے اسٹرئیک ریٹ کا بہانہ بنایا گیا، جب آپ نئے کھلاڑیوں کو لاتے ہیں تو وہ لیگ میں پرفارم کرکے آتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل میچ کا پریشر بلکل مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ انکی طرف ہے، آپ نے اس جوڑی کو توڑ دیا، جس سے پوری دنیا گھبراتی تھی۔

رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پہلے انہیں آزمائیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ دونوں کی جوڑی توڑنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوا؟۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *