آل راونڈر شاداب خان سے متعلق اہم خبر آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آل راونڈر شاداب خان سے متعلق اہم خبر آگئی

پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے اہم سپنر ابرار احمد اور خرم شہزاد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میں ری ہیب شروع کر دیا جبکہ شاداب خان کو پانچ ہفتے کے ری ہیب کے بعد فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ابرار احمد ان فٹ ہوگئے تھے،ابرار احمد کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کے دوران دائیں ٹانگ میں درد کی وجہ سے سیریز اے باہر ہوئے تھے ۔24 سالہ خرم پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اسٹریس فریکچر کا شکار ہو گئے تھے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب شاداب خاننیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پانچ ہفتے کی بحالی ( ری ہیب ) کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل نے شاداب خان کے فٹ ہونے پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کو یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل ٹیم کےبحالی کے پلان سے گزرنے کے بعد فٹ قرار دیا گیا ،خرم شہزاد اور ابرار احمدکی انجری کی نوعیت کو سمجھنے کے لیے لازمی ٹیسٹ کرایا گیا،دونوں کھلاڑیوں کو ری ہیب پلان فراہم کیا گیا ہےجس پر وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کام کریں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *