پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔

ٹاس

قبل ازیں ٹاس جیت کر کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور کوویڈ کا شکار ہونے والے ڈیون کونوے کی جگہ ول ینگ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ورلڈکپ کی تیاری کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور آج کے میچ کے لیے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 3 صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *