پی سی بی کا محمد حارث کیخلاف سخت ایکشن، ڈھاکا سے واپس بھیج دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی سی بی کا محمد حارث کیخلاف سخت ایکشن، ڈھاکا سے واپس بھیج دیا گیا

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ انتظامیہ نے پاکستانی اوپنر محمد حارث کو ڈھاکا سے واپس بھیج دیا۔ محمد حارث پاکستان کرکٹ بورڈ کو چکمہ دے کر بنگلادیش چلے گئے تھے۔

وہ این او سی نہ ملنے کے باوجود بنگلادیش پریمئر لیگ کھیلنے ڈھاکا پہنچے تھے اور چٹاگرام چیلنجز کی ٹیم کے ساتھ 2 دن بھرپور پریکٹس بھی کرتے رہے۔

لیگ انتظامیہ نے این او سی کے بغیر میچ کھیلنے سے محمدحارث کو روک دیا اور انہیں واپسی بھیج دیا۔ محمد حارث اپنے کوٹےکے 2 لیگ کھیل چکے تھے اور تیسری کی این او سی انہیں نہیں ملی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وکٹ کیپر کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *