محسن نقوی کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محسن نقوی کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذکاء شرف کی جگہ محسن نقوی کو چیئرمئن پی سی بی نامزد کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن کا نمائندہ نامزد کیا جائے گا، محسن نقوی اس وقت پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ بھی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ گذشتہ سال 5 جولائی 2023ءکو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا ، جس کی مدت صرف چار مہینے تھی۔ بعد ازاں نومبر میں نگران وزیراعظم کی طرف سے ذکاء اشرف کو کرکٹ ورلڈکپ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذکاء اشرف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بے اختیار چیئرمین رہنے کی بجائے میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ارسال کر دیا ہے، ان کی جانب سے استعفے کی منظوری تک میں اپنے عہدے پر کام کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر 2023ء میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا ءاشرف کو کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع دے دی گئی تھی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مستقبل سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے سمری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو موصول ہوئی تھی۔ سمری میں کہا گیا تھاکہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی مدت کل پوری ہو رہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا ء اشرف سے متعلق فیصلہ ورلڈکپ کے بعد ہوگا۔ ذکا ءاشرف کی مدت 4 نومبر2023ءمکمل ہوگئی تھی۔ حکومت نےذکا ء اشرف کو ورلڈکپ فائنل تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *