سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذکا اشرف نے استعفے میں ذاتی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے 20 جنوری کو اپنا استعفیٰ لکھا تھا۔ خیال رہے کہ 19 جنوری کو پی سی بی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 جنوری پیر کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنےکی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نےمحسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *