برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا

برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے ایک اور کرکٹر اور کوچ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں افراد کو پروٹوکول کے تحت اسکواڈ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کووڈ مثبت ہونے کے باوجود طے شدہ پروٹوکول کے تحت کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، ان کی میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں کووڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کلیئر ہوگئے ہیں اور ان کا آج ہونے والا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برسبین ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *