ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح

ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو ان ہی کے گھر میں ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔

گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز آسٹریلیا کو 8 رنز سے ہرایا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی تھی اور یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 22 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 193 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 207 رنز پر آؤٹ کر دیا اور میچ 8 رنز سے جیت لیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ دوسری اننگز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب تین ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہوگی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 1997 میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *