احسان اللہ کا پی ایس ایل8 کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
احسان اللہ کا پی ایس ایل8 کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی طرح آئندہ ماہ شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں بھی تیز رفتاری سے بولنگ کرانے کے لیے پر عزم ہیں۔

احسان اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کہنی کی سرجری کے بعد ری ہیب بہت اچھا رہا ہے ، 15 روز سے بولنگ بھی کر رہا ہوں، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اس دوران کوشش کی ہے کہ پیس کے ساتھ ان سوئنگ ، آؤٹ سوئنگ اور ریورس سوئنگ کروں ، اور میں اچھی سوئنگ کرنے میں بھی کامیاب ہو رہا ہوں۔

احسان اللہ کو ورلڈ کپ 2023 نہ کھیلنے کا افسوس ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرجری کی وجہ سے ورلڈ کپ مس ہوا ، اس وجہ سے بہت پریشان بھی رہا ، انجری کھیل کا حصہ ہے یہی خود کو سمجھایا۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بولر نے مزید کہا کہ میری کوشش یہی ہے میں ڈروں نہ اورپہلے کی طرح تیز گیندیں کروں ، پی ایس ایل 8 کو جہاں چھوڑا تھا وہیں سے نیا سیزن شروع کروں گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *