سندھ پریمئیر لیگ؛ شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ، ہر طرف چرچے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سندھ پریمئیر لیگ؛ شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ، ہر طرف چرچے

قومی ٹیم کے سابق کپتان چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی سندھ پریمئیر لیگ میں جارحانہ بیٹنگ کے چرچے ہونے لگے۔

سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں بےنظیر لال کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔

سابق کرکٹر کا فٹنس لیول دیکھ کر ٹوئٹر (ایکس) پر شائقین نے انہیں خوب داد دی جبکہ کئی موجودہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے فٹ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ 8 سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 46 سالہ شاہد آفریدی اب بھی پاکستان کے بہترین پاور ہٹرز میں سے ایک ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک مداح نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹنگ چنائی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 1999 ٹیسٹ کی یاد دلادی جہاں انہوں نے بھارتی بالرز کی جم کر پٹائی کی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *