معروف کرکٹر کی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معروف کرکٹر کی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری

قومی کرکٹر شاداب خان شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاداب خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے ایک نوٹ لکھا۔ شاداب خان کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ اس سال زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ساتھ روئے ، ساتھ ہنسے اور ان گنت لمحات کو یادگار بنایا۔

شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں شریک حیات بننے پر اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ ازدواجی زندگی کے دوسرے سال کا آغاز عمرے سے کررہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے مزید لکھا کہ اللہ پاک ہمیں ایک ساتھ ہمیشہ خوش اور صحت وتندرست رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شاداب خان نے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *