محمد حفیظ کا حارث رؤف کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محمد حفیظ کا حارث رؤف کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل پر ایک تبصرے کے دوران سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ، دورہ نیوزی لینڈ اور آج لاہور قلندرز کیلئے کھیلتے ہوئے بھی اپنی بالنگ لائن پر مشکلات کا شکار رہے، یہ وہ حارث رؤف نہیں جنہیں ہم جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حارث رؤف سمیت دیگر پاکستان پلئیرز ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے، اپنی بالنگ، بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے میں ناکام رہیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل فاؤنڈیشن ہے جہاں سے بالرز اور بیٹرز نکھر کر سامنے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ کل کھیلا گیا تھا، جہاں حارث رؤف نے 3 اوورز میں 12.66 کی اوسط سے 38 رنز لٹائے تھے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *