بابراعظم نے صائم ایوب سے معافی کیوں مانگی؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بابراعظم نے صائم ایوب سے معافی کیوں مانگی؟

بابر اعظم نے گیم چینجنگ رن آؤٹ پر صائم ایوب سے معافی مانگ لی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل سیزن نائن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران اہم رن آؤٹ ہونے پر اپنے اوپننگ پارٹنر صائم ایوب سے معافی مانگ لی۔

میچ کے نویں اوور میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان غلط فہمی پر صائم ایوب رن آؤٹ ہو گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 91 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تھا تاہم پشاور زلمی میچ نہ جیت پائی۔

میچ کے بعد کے بابر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے رن آؤٹ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور صائم سے افسوس کا اظہار کیا۔ بابر نے کہا کہ رن آؤٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک اچھی پارٹنرشپ بنا رہے تھے اور پارٹنرشپ کو اننگز تک لے جانے کی کوشش کر رہے تھے بدقسمتی سے یہ میری غلطی تھی اور میں نے صائم سے معذرت کر لی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *