محمد حفیظ بھی شاہین آفریدی کے حق میں بول پڑے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محمد حفیظ بھی شاہین آفریدی کے حق میں بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2024 سے قبل شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بطور پاکستانی ٹیم کے کپتان کی حثیت سے ہمیں شاہین کو بیک کرنے کی ضرورت ہے، جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو مورال ڈاؤن ہوتا لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنی قابلیت پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی شاہین آفریدی کو یہ ذہین میں نہیں رکھنا چاہیے کہ کپتانی رہے گی یا نہیں بلکہ انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اظہر علی نے بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ میں یہ بہت برا سسٹم ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کپتان تبدیل کردیا جاتا ہے، اگر شاہین کو کپتان برقرار نہیں رکھنا تو ابھی ہی قیادت سے ہٹادیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *