نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں نیوزی لینڈ پلئیرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں وفد اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا، وفد ٹیم ہوٹل اور پنڈی اسٹیڈیم بھی جائے گا جہاں انہیں اعلیٰ سطح کی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا، اور ان کا ٹیم ہوٹل اور اسٹیڈیم کا دورہ شیڈولڈ ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپریل میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے سے قبل سیکیورٹی وفد کا انتظامات کا جائزہ لینا معمول کی بات ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، 28 اپریل تک جاری رہنے والے دورے میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں تین میچز راولپنڈی اور دوسرے مرحلے میں دو میچز لاہور میں تجویز کیے گئے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *