بابراعظم کی کپتانی سے متعلق مصباح الحق کا بڑا دعویٰ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بابراعظم کی کپتانی سے متعلق مصباح الحق کا بڑا دعویٰ

سابق کپتان مصباح الحق نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی کپتانی میں آنے والی کامیاب تبدیلی کی نشاندہی کر دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پشاور میں بہت بڑی تبدیلی دیکھی کیونکہ زلمی کو اسپنرز پر زیادہ یقین نہیں وہ فاسٹ بولرز پر انحصار کرتی ہے پھر وہ عارف یعقوب کو لے کر آئے جو اچھے اسپنر ہیں اور اس پر انحصار کیا جس کے انہوں نے ثمرات سمیٹے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر زلمی ہدف کا تعاقب کرنا پسند کرتی آئی ہے لیکن اب وہ پہلے بیٹنگ کرنے لگے اور ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے یہی بابر کی کپتانی میں بڑی کامیاب تبدیلی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ایونٹ میں کم بیک کیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ جہاں تک بولرز کی بات ہے تو ابرار کی کارکردگی پاکستان کے لیے اچھی بات ہے ورلڈکپ میں بھی یہی کہا گیا تھا کہ وائٹ بال میں ان کا رول بڑا زبردست ہو سکتا ہے اسی طرح خواجہ نافع ہے جنہوں نے متاثرکنُ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پھر محمد علی نے ایونٹ میں اچھی بولنگ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہورقلندرز کے لیے یہی پیغام ہے کہ انہوں نے اسپنرز کو ٹھیک سے استعمال نہیں کیا، قلندرز نے راشد خان کی کمی کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا بیک اپ کے بارے میں نہیں سوچا کہ اہم بولر کے بدلے کون سا اسپنر ہے جو یہ کردار ادا کرے گا؟ اسپنرز کی کمی ہی قلندرز کی موجودہ صورتحال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *