حارث رؤف اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حارث رؤف اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری 



لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔ 

 پی سی بی نے حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا ہے جبکہ زمان خان کو این او سی 7 سے 28 دسمبر تک چار میچوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کو این او سی ان کے ورک لوڈ اور پاکستان ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیے ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *