254 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
254 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی 



لاہور : پی ایس ایل سیزن 9 میں ریکارڈ  غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی۔سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے 254 انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ تاحال کسی بڑے آسٹریلین کھلاڑی نے رجسٹریشن نہیں کروائی۔پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ پلاٹینم کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی شامل ہیں۔  سری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس نے رجسٹریشن کراوئی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس ،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت  اللہ زازئی بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 

نیپال سے سندیپ لامیچین،ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں  ہوگی۔ 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *