معین خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے نئی ذمہ داری سونپ دی 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معین خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے نئی ذمہ داری سونپ دی 



لاہور:معین خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئی ذمہ داری سونپ دی۔  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کو پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا  معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر

خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔ان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دو مرتبہ ٹیم رنر اپ رہی، گزشتہ کچھ سیزنز سے فرنچائز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *