شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر ہوگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر ہوگئے



کراچی: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر ہوگئے ۔سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر،ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کے لئے سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوچ مقرر کیا ہے۔

شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت پی ایس ایل تھری اور فائیو میں نمائندگی کر چکے ہیں۔آسٹریلوی آل رائونڈر 2007 اور 2015 میں ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلیا ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *