پیٹ کمنز کا اعزاز  مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیٹ کمنز کا اعزاز  مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

ممبئی :پیٹ کمنز  مہنگے ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز کو حال ہی میں ایک اعزاز حاصل ہوا ہے وہ مہنگے ترین  کرکٹر بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز  آئی پی ایل 2024 میں ابتک فروخت ہونے والے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

آئی پی ایل کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو 20.40 بھارتی کروڑ (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا ہے۔اس سے قبل سال 2023 میں انگلینڈ کے سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

آسٹریلوی کپتان نے  گزشتہ برس آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سال 2020 میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ ابتک سٹیو سمتھ، ریلی روسو جیسے جارح مزاج بلےبازوں کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *