ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی

دبئی : ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم  پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔  پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پھر سے پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ شبمن گل کا 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوینٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوینٹی بائولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے راشد خان دوسر ے اور بھارت کے روی بشنوئی تیسرے نمبر پر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *