میلبرن ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ایک اور پاکستانی باؤلر سیریز سے باہر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
میلبرن ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ایک اور پاکستانی باؤلر سیریز سے باہر

میلبرن : آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا دھچکا لگا ہے۔ فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کے بعد نعمان علی بھی ٹیم سے باہر ہوگئے۔میلبرن ٹیسٹ میں ان کی جگہ ساجد خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ باؤلر نعمان علی شدید اپینڈیکس کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک اور شدید پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں ان کا ایمرجنسی میں معائنہ اور اسکین کیا گیا جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔

میلبرن میں سرجن کے مشورے پر ان کی لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کروائی گئی۔ سرجری کے بعد ان کی طبعیت اب بہتر ہے انہیں جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فاسٹ باؤلر خرم شہزاد پسلی کے فریکچر کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والی بقیہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *