بھارت کیخلاف ڈیوس کپ پاکستانی ٹیم کا اعلان اعصام الحق کپتان مقرر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارت کیخلاف ڈیوس کپ پاکستانی ٹیم کا اعلان اعصام الحق کپتان مقرر

اسلام آباد :بھارت کیخلاف ڈیوس کپ  میں  پاکستان ٹیم کا اعلان کیاگیاہے ۔ اس میں  اعصام الحق کو  کپتان مقرر کیاگیا ہے۔ بھارت کے خلاف اگلے سال 4 فروری سے ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعصام الحق قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللّٰہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف فروری میں اسلام آباد میں ہونے والی ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللّٰہ کریں گے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا۔ آئی ٹی ایف کے سامنے بھارت کو خفت اُٹھانی پڑی۔ان کاکہنا تھا کہ  ہماری کاوشوں کے باعث پاکستان نے ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی۔

سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہوناچاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *