متنازعہ فیصلوں سے بچنے کے لیے  کرکٹ کے میدان میں  بھی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی منصوبہ بندی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 متنازعہ فیصلوں سے بچنے کے لیے  کرکٹ کے میدان میں  بھی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی منصوبہ بندی

لاہور: متنازعہ فیصلوں سے بچنے کے لیے  کرکٹ کے میدان میں  بھی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس بات کی پیش گوئی کی گئی ہےکہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں بھی اے آئی متنازعہ فیصلوں سے بچائے گی اور تھرڈ امپائر کا کردار اے آئی ٹیکنالوجی کو منتقل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں  میلبورن ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ نے تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے منتقل کرکے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے سپرد کیے جانے کا امکان بڑھایا ہے۔ کرکٹ کے کھیل میں ہاٹ سپاٹ کے موجد وارین برینن کا کہنا ہے کہ کھیل میں مشکل فیصلوں کیلئے آئی اے بہترین کردار ادا کرسکتی ہے، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جلد ہی تھرڈ امپائر کا کردار کوئی انسان نہیں بلکہ اے آئی ادا کررہی ہوگی۔

واضح رہے کہ 61ویں اوور میں پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلوز کے سٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا، جس پر رضوان نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *