پی ایس ایل9 کے شیڈول کا اعلان ،34 میچوں میں سے   کراچی 11،لاہور اور راولپنڈی  میں 9 میچز ہوں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل9 کے شیڈول کا اعلان ،34 میچوں میں سے   کراچی 11،لاہور اور راولپنڈی  میں 9 میچز ہوں گے

لاہور:پی ایس ایل9 کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ہے ۔  34 میچوں میں سے   کراچی 11،لاہور اور راولپنڈی  میں 9 میچز ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کے شیڈول کا اعلان کیاگیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردوہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

شائقین کا مقبول ترین یہ ایونٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔6 ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگا۔34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، 2 ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم 9.9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے۔پچھلے ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *