سعودی  مشن 2030 فٹبال کے بعد ٹینس میں بھی بڑا قدم اٹھالیا نڈال اکیڈمی قائم کی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سعودی  مشن 2030 فٹبال کے بعد ٹینس میں بھی بڑا قدم اٹھالیا نڈال اکیڈمی قائم کی جائے گی

ریاض:سعودی عرب مشن 2030 کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ فٹبال کے بعد اب ٹینس کی باری ہے اور سعودی بچوں میں ٹینس کے کھیل کی رغبت پیدا کی جائے گی ۔ اس کے لیے   سعودی فیڈریشن نے  سپینش سٹار رافیل نڈال کو سفیر مقرر کردیا ہے اور معاہدے کے تحت رافیل نڈال اکیڈمی قائم کی جائے گی جہاں بچے ٹینس کھیلنا سیکھیں گے۔

اس بات کا اعلان سعودی ٹینس فیڈریشن نے ریاض میں ہونے والے جونیئر ٹینس کلینک میں کیا۔ ایونٹ میں شرکت کےلیے رافیل نڈال خصوصی شرکت طور پر پہنچے۔22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن طویل مدت تک سعودی عرب میں نئی نسل کے ایتھلیٹس میں کھیل کے شوق کو ابھاریں گے۔

سعودی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رافیل نڈال اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی، جہاں بچے اپنے ہیرو کی موجودگی میں ٹینس کھیلنے کا خواب پورا کرسکیں گے۔


Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *