بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

ڈنیڈن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے ساتھ سابق قومی کپتان بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دنیا کے دوسرے بلےباز بن گئے ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔

ڈنیڈن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے میچ میں بابراعظم نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی بھی شامل ہیں جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا اس سے زائد اسکور کیا لیکن ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

خیال رہے کہ سیریز کے ابتدائی تینوں میچوں میں بابراعظم نے نصف سینچریاں کیں تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں میزبان ٹیم کو  تین صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *