اعصام الحق کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اعصام الحق کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اعصام الحق قریشی ٹینس فیڈریشن کے صدر کا الیکشن لڑیں گے جبکہ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے عہدے کے لئے امیدوار ہوں گے۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں، ٹینس کھیل کی ترقی کیلئےاپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے ہمارے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی، ائیرفورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے اعصام الحق کی سپورٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے الیکشن 10فروری کو ہوں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *